ممبئی : بالی وڈاداکارشاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ کے ٹریلرکو اب تک 6 کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”زیرو“ کا 3 منٹ اور 14 سیکنڈ پر مبنی ٹریلر 2 نومبر کو ریلیزکیا گیا جس کو بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، انوشکا شرما اور شاہ رخ خان شامل ہیں۔ فلم 21 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔