چیف جسٹس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی،بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل

10:32 AM, 5 Nov, 2018

راولپنڈی:گزشتہ روز دل میں 2 سٹنٹ ڈلوانے کے بعد آج چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے جبکہ وہ مزید ایک دن کیلئے ہسپتال میں داخل رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے جبکہ سربراہ آر آئی سی اظہر کیانی نے ان کا معائنہ کیا۔ چیف جسٹس کابلڈپریشراوردل کی دھڑکن نارمل بتائی گئی ہے جبکہ میاں ثاقب نثار کی فیملی بھی آرآئی سی پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث چیف جسٹس کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیاگیاتھا،ثاقب نثار کے انجیو پلاسٹی کے ذریعے دل کی ایک بندشریان کوکھولاگیاتھااور دو سٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

مزیدخبریں