دبئی:شاہینوں نے کیویز کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی 47 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا جبکہ مسلسل 11 سیریز جیتنے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا ٹی 20 میں فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے، آسٹریلیا کو0-3 سے زیر کرنے کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا۔بابر اعظم کومین آف دی میچ جب کہ محمد حفیظ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
The Player of the Series, @MHafeez22 ???????? ???? pic.twitter.com/iK98DDzejb
— PCB Official (@TheRealPCB) November 4, 2018
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی باﺅلر زکی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے کیوی کپتان کین ولیمسن کے سوا کوئی بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا، ولیمسن 60 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے جب کہ اوپنر فلپس نے 26 رنز کی باری کھیلی۔
نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے، کولن منرو 2، گرینڈ ہوم 6،چیپمین 2، ٹیلر 7سیفرت صفر،ساؤتھی صفر، فرگوسن اور رینس ایک ایک بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سوڈھی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
???? Post match ceremony#PAKvNZ pic.twitter.com/VUUoqpGYpr
— PCB Official (@TheRealPCB) November 4, 2018
پاکستان کی جانب سے سپنر شاداب خان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،عماد وسیم اور وقاص مقصود نے 2،2اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، انِ فارم بیٹسمین بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار باری کھیلتے ہوئے 79 رنز بنائے، انہوں نے ٹی 20 میں تیز رفتار 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا جب کہ محمد حفیظ 53 رنز کے ساتھ کے ساتھ آؤٹ رہے۔
فخر زمان نے 11، شعیب ملک نے 19 اور آصف علی نے 2 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2اور فرگوسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔