ایسی شخصیت نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے منہ دیکھتے رہ گئے

07:26 PM, 5 Nov, 2017

لاہور :  سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کرکٹ کھیل چکا ہوں، ان کی شخصیت اور کردار کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ سابق کپتان فرشتہ نہیں لیکن قطعی طور پر جھوٹا، مکار اور لالچی آدمی بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا گھن اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے. عمران خان نے کرپٹ نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی جرا¿ت کرتے ہوئے عوم کو امید کی کرن دکھائی ہے، میں نے خود ان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ جب، جہاں اور جس انداز میں بھی میری خدمات کی ضرورت ہو، ساتھ دینے کیلئے تیار ہوں۔

مزیدخبریں