آئی سی آئی جے نے پاناما لیکس کی دوسری قسط جاری کرنے کا اعلان کر دیا

07:18 PM, 5 Nov, 2017

آئی سی آئی جے نے پاناما لیکس کی دوسری قسط جاری کرنے کا اعلان کر دیا
آئی سی آئی جے نے پاناما لیکس کی دوسری قسط جاری کرنے کا اعلان کر دیا

نیو یارک :تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم آئی سی آئی جے نے پاناما لیکس کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد نیا پنڈورا باکس کھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی آئی جے کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ وہ آج رات نئے انکشافات جاری کرے گی ۔
خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے پاناما لیکس جاری کرکے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا۔ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، شامی صدر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔
آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے آف شور کمپنیوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا جبکہ ان انکشافات کے باعث شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چلا اور نواز شریف کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔
ان لیکس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فونسیکا کی خفیہ دستاویزات افشاءکی گئی تھیں جس سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے تھے۔

مزیدخبریں