شاہ سلمان نے وزیر نیشنل گارڈ اور نیول چیف کو عہدوں سے فارغ کر دیا

جدہ: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہفتے کی رات جاری ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کےبعد  نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہزادہ متعب کی برخاستگی کے بعد خالد بن عبدالعزيز بن محمد بن عياف آل مقرن کو نیشنل گارڈز کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

ادھر ایک اور شاہی فرمان کے تحت شاہی سعودی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبداللہ سلطان اور وزیر انجینئرعادل فقیہ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شاہی حکم نامے کے مطابق محمد التویجری کو وزیر مالیات اور پلاننگ مقرر کیا گیا ہے۔ عبداللہ سلطان کی نیول چیف کے عہدے سے برخاستگی کے بعد ریئر ایڈمرل فھد الغفیلی کو نیا امیر البحر مقرر کیا گیا ہے.

شاہی فرمان کے مطابق یہ کمیٹی کرپشن کے تمام معاملات کا جائزہ لینے کے علاوہ بد عنوانی میں ملوث عناصر کے سفر پر پابندی عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی مجاز ہو گی۔ کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرے۔

درایں اثنا شاہ سلمان نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے سے متعلق ایک اور شاہی فرمان جاری کیا ہے۔