نواز شریف اور شہباز شریف 30 سال سے ایک پیج پر ہیں، شاہدخاقان عباسی

03:14 PM, 5 Nov, 2017

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے واضح کیا ہےکہ کوئی مائنس نوازفارمولاہےاورنہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش  ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف تیس سال سے ایک پیج پر ہیں۔پاکستان دنیا میں دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہا ہے ۔اور ہم دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی قوم ہیں۔

لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان نے اپنا درست مؤقف امریکہ کے سامنے رکھ دیا۔ وقت بتائے گا کہ امریکہ نے اپنی پالیسی تبدیل کی یا نہیں۔وزیراعظم نے مائنس نوازفارمولااور شریف برادارن میں اختلاف کی باتوں کو ردکرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف تیس سال سے ایک پیج پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان سیاسی مخالفین سے متعلق نامناسب زبان استعمال کرتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں