بالی ووڈ کامیڈی فلم ”فکرے ریٹرن “ کا پوسٹر جاری

12:38 AM, 5 Nov, 2017

ممبئی: بھارتی اداکار پلکت سمراٹ، علی فضل، ورون شرما اور منجوت سنگھ کی ہنسی اور قہقوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم ‘فکرے کی سلور اسکرین پر ایک بار پر واپسی ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم فکرے کے سیکوئل فکرے ریٹرن کا نیا پوسٹرجاری کردیا گیا ہے۔مریگھدیپ سنگھ لامبا کی ہدایتکار ی میں بننے والے اس فلم میں بالی ووڈ اداکار علی فضل، پلکت سمراٹ، ورون شرمااور منجوت سنگھ سمیت ریچا چھڈامرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریا انند ، پنکج تریپاٹھی و دیگر شامل ہیں۔

فلم 15دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں