میرا خیال تھا ایشوریا میرے ساتھ کام نہیں کریں گی،رنبیر کپور

رنبیر سے ایشوریا کے ساتھ کام کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'یہ تجربہ شاندار رہا'۔وہ میرے کیریئر کا تاریخی لمحہ تھا جب کرن جوہر نے مجھے بتایا کہ وہ ایشوریا رائے کو کاسٹ کر رہے ہیں

05:59 PM, 5 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی : رنبیر سے ایشوریا کے ساتھ کام کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'یہ تجربہ شاندار رہا'۔وہ میرے کیریئر کا تاریخی لمحہ تھا جب کرن جوہر نے مجھے بتایا کہ وہ ایشوریا رائے کو کاسٹ کر رہے ہیں، میرا خیال تھا کہ وہ انکار کردیں گی اور میرے ساتھ کام نہیں کریں گی'۔

رنبیر نے بتایا کہ فلم 'اے دل ہے مشکل' میں ایشوریا کے ساتھ کچھ مناظر کرتے ہوئے انھیں کافی جھجھک ہوئی تھی،ان کا کہنا تھا، 'میرے ہاتھ کانپ رہے تھے لیکن ایشوریا نے مجھے نارمل ہونے میں مدد دی، انھوں نے مجھے کہا کہ بچوں کی طرح برتاؤ کرنا بند کرو اور سین کو مناسب طریقے سے شوٹ کرواؤ، جس کے بعد پھر میں نے اعتماد کے ساتھ فلم میں کام کیا'۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایشوریا نے کبھی اس طرح سے ظاہر نہیں کیا کہ وہ مجھ سے سینئر یا بڑی اداکار یا بہت بڑی اسٹار ہیں۔رنبیر کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ایسا تھا کہ جیسے کوئی اپنے ہم عصر اداکار کے ساتھ کام کر رہا ہو۔

مزیدخبریں