مومنہ مستحسن کا لائیو انٹرویو یادگار لمحہ ڈراؤنے لمحے میں تبدیل

خاتون اینکر بہت کوششوں کے بعد مومنہ مستحسن سے انٹرویو کیلئے وقت لینے میں کامیاب ہو پائی تھی

مومنہ مستحسن کا لائیو انٹرویو یادگار لمحہ ڈراؤنے لمحے میں تبدیل

لاہور : خاتون اینکر بہت کوششوں کے بعد مومنہ مستحسن سے انٹرویو کیلئے وقت لینے میں کامیاب ہو پائی تھی لیکن صرف ایک غلطی کر بیٹھی اور انٹرویو کیلئے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کر لیا کہ ناصرف انٹرویو ہی خراب ہو گیا بلکہ دونوں کو بھاگ کر خود کومحفوظ کرنا پڑا جبکہ کی زندگی کا شائد سب سے یادگار لمحہ ڈرانے لمحے میں تبدیل ہو گیا۔

ایک خاتون میزبان مومنہ مستحسن سے فیس بک پر لائیو انٹرویو کیلئے یونیورسٹی کے باہر فٹ پاتھ کا انتخاب کیا اور وہاں لگے ایک جنگلے کے ساتھ کھڑے ہو کر انٹرویو کی ’کارروائی‘ شروع کی۔ میزبان مومنہ سے سوالات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی کہ چند شریر لڑکوں نے کیمرے کے سامنے آ کر ناصرف شورو غل مچانا شروع کر دیا بلکہ ہاتھوں سے اشارے بھی کرتے رہے۔ دونوں نے وہاں سے بھاگ کر محفوظ جگہ پر پہنچنے میں ہی عافیت سمجھی۔

مصنف کے بارے میں