دہشت  گرد علاج معالجہ کیس: ڈاکٹر عاصم، قائمخانی،قادر پٹیل،وسیم اختر پر فرد جرم عائد

02:49 PM, 5 Nov, 2016

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے میں معاونت کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ یو نیوز کے مطابق ضیا ءالدین ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے میں معاونت کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ، قادر پٹیل، وسیم اختر ، رﺅف صدیقی اور عثمان معظم پر عائد مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین سمیت تمام چھ ملزما ن پر فرد جرم عائد کر دی جو عدالت میں ملزمان کو پڑھ کر بھی سنائی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا  جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کے موقع پر تمام گواہوں کو طلب کرتے ہوئے  کیس کی مزید سماعت 16 نومبرتک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں