اسلام آباد: وزارت مذہبی امور مستقل وزیر اور سیکرٹری سے تاحال محروم، جس کی وجہ سے اہم امورالتواءکا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ، حج پروازیں شروع ہونے میں صرف چار دن باقی رہ گئے جبکہ حکومت تا حال مستقل وزیر اور سیکرٹری تعینات کرنے میں نا کام ہے،جس کی وجہ سےقرعہ اندازی میں ناکام پانچ ہزار 633 درخواست گزاروں کے معاملے پر بھی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔اور نہ ہی قرعہ اندازی میں ناکام عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم کو کوئی درخواست ہی ارسال کی جا سکی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ظرف سےسعودی عرب کو ساڑھے 19 ہزار حج کوٹہ واپس کیا جا رہا ہے۔