پولیس تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا

پولیس تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا

کھاریاں: گجرات میں ساتھی خواجہ سرا پر  پولیس تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے  تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر پھینک دیا اور جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے، جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔