نیپرا کا اہم فیصلہ ، بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا

01:09 PM, 5 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیپرا کا اہم فیصلہ ، بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔وزارت توانائی کے مطابق قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا۔اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔

ذرائع نیپرا کے مطابق ایف آئی اے کی بلاوجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے۔نیپرا کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا، افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں