ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور: سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔


زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔


ذرائع کے مطابق زاہد خان کے اے این پی کی قیادت سے سیاسی اختلافات ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے پارٹی معاملات سے دوری اختیار کر لی تھی تاہم ایمل ولی خان انہیں منانے کیلئے ان کے گھر گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں