غزہ  جنگ بندی مذاکرات ، نیا دور آج دوبارہ شروع ہوگا

 غزہ  جنگ بندی مذاکرات ، نیا دور آج دوبارہ شروع ہوگا

غزہ :غزہ  جنگ بندی مذاکرات  میں پیش رفت نہ  ہونے کی وجہ سے  نیا دور آج دوبارہ شروع ہوگا۔ مصر میں حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے ۔ مذاکرات کا نیا دور آج دوبارہ شروع ہوگا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپ حماس کا ایک وفد جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات کے لیے مصری دارالحکومت میں موجود ہے۔برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حماس کی ٹیم ہفتے (4 مئی) کے روز قاہرہ پہنچی تاکہ قطر، مصر اور امریکہ کے ثالثوں سے اس تجویز کے حوالے سے ملاقات کی جائے جس کے تحت غزہ پر اسرائیل کی جنگ 40 دنوں کے لیے روک دی جائے اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کیے جائیں۔

حماس کے ایک سینئر ترجمان اسامہ حمدان  کاکہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ ہم مذاکرات میں آگے بڑھ رہے ہیں، کچھ مثبت پیشرفت متوقع ہے لیکن ابھی تک ہم مکمل جنگ بندی اور غزہ سے مکمل انخلا کے مسئلے پر بات چیت کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آج کچھ اچھے اور مثبت جواب ملیں گے۔

مصنف کے بارے میں