کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل گاڑی کلی زرین کے قریب معمول کے گشت پر تھی، نامعلوم مسلح ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کر لئے، مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔