ایک اور اعزاز بابر اعظم کے نام ، دنیا کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

06:09 PM, 5 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ دنیا کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھورٹے ہوئے اعزاز بک میں اپنا نام درج کرالیا۔

نیو نیوز کے مطابق کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم  ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ سنگِ میل ننانوے میچز میں ستانوے اننگز کھیل کر عبور کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ہاشم آملہ کے پاس یہ اعزاز تھا۔ انہوں نے ایک سو ایک اننگز جب کہ بھارتی بیٹر وراٹ کوہلی نے ایک سو چودہ اننگز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں