اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ امریکا سے پی ٹی آئی کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ امریکی سفیر نے مجھ سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ اس کے علاوہ امریکا میں پی ٹی آئی رہنما بھی امریکی حکام سے ملے ہیں جس کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی لیکن ہمارا موقف ہے کہ انہوں نے کی ہے۔ اب تعلقات بہتر ہوگئے ہیں۔