کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ پاکستان پانچ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔ اگر قومی ٹیم بقیہ دونوں میچ بھی جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی۔
میچ کے لیے دونوں سکواڈ
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، سلمان علی آغا، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف۔
نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، ٹام بلنڈل، ولِ ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جیمز نیشام، کول میک کونچی، بین لسٹر، اش سودھی، میٹ ہنری اور بلیئر ٹکنر۔