سینیٹ سے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور

 سینیٹ سے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور  آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32  اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔

اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور  چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ سکیورٹی نے حکومتی اور  اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار باندھ لیا۔

 
 اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کےنعرے لگائے۔