بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ

08:19 AM, 5 May, 2023

 گووا:  شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بھارتی  وزیر خارجہ   ایس جے شنکر کا پاکستانی ہم منصب  بلاول بھٹو زرداری کے درمیان مصافحہ ہوا ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے وزرائے خارجہ کونسل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری عشائیے میں سب سے آخر میں پہنچے۔  بلاول بھٹو کے پہنچنے پر جے شنکر نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر ہاتھ ملایا اور دونوں وزرائے خارجہ نے مصافحے کے دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے بند کمرہ اجلاس میں رکن ملکوں میں سکیورٹی، دہشت گردی اور اشتراک جیسے معاملات پر بات چیت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری بھارتی ریاست گووا میں ہونے والی  شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت موجود ہیں، جہاں اُن کی اپنے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔

خیال رہے بلاول بھٹو زرداری 2011 کے بعد سے بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔ بلاول کی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات متوقع نہیں ہے۔  2011 میں حنا ربانی کھر نے بطور  خارجہ بھارت کا دورہ کیا تھا۔

مزیدخبریں