تحریک انصاف کے خفیہ اکائونٹس بے نقاب کرنے کیلئے شہباز حکومت کا اہم فیصلہ 

10:25 PM, 5 May, 2022

لاہور:وفاقی حکومت نے تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خفیہ اکائونٹس کیلئے عالمی بینکوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  جن عالمی بینکوں کو خطوط بھیجے جائیں گے ان میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بینکس شامل ہیں۔کارروائی اسحاق ڈار دور کے ڈیٹا ایکسچینج معاہدے کے تحت کی جائے گی،مذکورہ معاہدے کے تحت ایف بی آرعالمی بینکس سے مذکورہ ریکارڈ لے سکتا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے مالی گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، گوشواروں اور ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی، اسٹیٹ بینک سے ملازمین کے نجی اکائونٹس کی رقوم کا ریکارڈ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے4ملازمین کی بینک تفصیلات بھی لی جائیں گی، ملازمین میں طاہراقبال، نعمان افضل، محمدارشد اور محمد رفیق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی مزید تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا2013  تا2021  کاریکارڈ منگوایا جائے گا، حالیہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں5سال کاریکارڈ موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو2008 تا2012کا ریکارڈ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو2013کے بعد زیادہ مقدار میں غیرقانونی رقوم ملیں، ریکارڈسے پتہ چلے گا کہ دھرنے میں کس کس نے کتنے پیسے دئیے، آزاد آڈیٹرز کے ذریعے بینک ریکارڈ کی فرانزک جانچ کرائی جائے گی، ایف آئی اے،ایف بی آراپنی اپنی سطح پرریکارڈ لے کر کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں