57 ار ب روپے کی کرپشن ،رانا ثنا اللہ نے عمران خان کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی 

09:07 PM, 5 May, 2022

لاہور:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجھاتے ہوئے کہا کہ 57 ارب روپے کی کرپشن انکوائری چل رہی ہے ،جس میں عمران خان کابینہ سمیت جیل جا سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا  عمران خان نے 57  ارب  روپے کی کرپشن کی ، معاملے پر انکوائری ہورہی ہے، فرح  گوگی  اربوں روپے لے کر بھاگی   ہے اور عمران خان اس کے وکیل بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا عمران خان  کابینہ سمیت کرپشن کیسز میں جیل جا سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بس تم نے گھبرانا نہیں ہم فرح گوگی کو واپس لا رہے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے توہین مذہب کا   کوئی مقدمہ نہیں بنایا،مدینہ منور  کے  واقعہ کی منصوبہ بندی ثابت ہورہی ہے، واقعہ پر مقدمات درج ہوئےہیں ، میرٹ پر تفتیش ہونی چاہئے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا معاشرے کا مؤقف رہا ہے کہ مذہبی جذبات مجروح ہوں  تو قانونی کارروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں