کیس ختم کروانے کے لیے نواز شریف کو اعتراف جرم، پلی بارگین کرنا ہوگی:بابر اعوان

08:23 PM, 5 May, 2022

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ہے، حکومت کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔

بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن میں جو سزا ہوئی اس کے خاتمے کا اختیار نیب کے پاس بھی نہیں ہے، کرپشن میں سزا کیخلاف اپیل ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیس ختم کروانے کے لیے نواز شریف کو اعتراف جرم، پلی بارگین کرنا ہوگی، پلی بارگین کی صورت میں نوازشریف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ مے فیئر اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ضبط ہوں گے، نیب کے جرائم نا قابل معافی نامہ، نان کمپاؤنڈ ایبل ہیں۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل45 کے تحت سزا میں کمی یا رعایت صدر کر سکتا ہے، آرٹیکل45 میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے۔

مزیدخبریں