لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں انتقام پر اور نہ ہی کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف آفیشل کے اکائونٹ سے ڈیپ فیک کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کررہے ہیں، باوجود اس کے عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا اور سزائے موت کی چکی میں رکھا۔
انہوںنے کہاکہ میں نہ تو کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں اور نہ ہی انتقام پر، انسان کی ذاتی و نجی زندگی اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔
مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے DeepFake# ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا۔ pic.twitter.com/S57hnsgvZg
— PTI (@PTIofficial) May 3, 2022
ن لیگی نائب صدر کو ایک صارف کی طرف سے پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ سے شیئر کردیا اس ویڈیو پر کیس کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے کہا کہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس حوالے سے نوٹس لینے کے لیے لکھوں گی۔