حج پر جانے کے خواہشمند افراد ہو جائیں ہو شیار ،خبردار !الرٹ جاری 

06:14 PM, 5 May, 2022

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ  وزارت کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بعض پرائیویٹ ٹورآپریٹرز اور اشخاص براہ راست یا اپنےغیرمتعلقہ ایجنٹوں کے ذریعے لوگوں سےحج درخواستوں/ رجسٹریشن کے نام پہ رقم وصول کر  رہے ہیں۔ یہ عمل سر اسر غیر قانونی اور قابل گرفت ہے۔ ایسے تمام افراد اور کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل سے بازرہیں۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ  وزارت کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بعض پرائیویٹ ٹورآپریٹرز اور اشخاص براہ راست یا اپنےغیرمتعلقہ ایجنٹوں کے ذریعے لوگوں سےحج درخواستوں/ رجسٹریشن کے نام پہ رقم وصول کر  رہے ہیں۔ یہ عمل سر اسر غیر قانونی اور قابل گرفت ہے۔ ایسے تمام افراد اور کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل سے بازرہیں ۔

 ابھی تک حج وزارت نے کسی بھی ٹورآپریٹر کو حج درخواستیں وصول/ رجسٹریشن کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ  جب تک وزارت کی ویب سائٹ   www.hajjinfo.org پے پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کی حج کوٹہ  کے ساتھ لسٹ آویزاں نہیں ہوتی اور ان پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کو حج درخواستیں جمع کرنے کا اختیار نہ دے، کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ اور رقم کسی بھی فرد یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کرائے۔

 اگر کوئی فرد یا  کمپنی اس  کا تقاضا کرے تو فورا ًوزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دئیے گئے فون نمبروں پر رابطہ کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق ضروری تادیبی کارروائی کی  جا سکے،اِن ہدایات پر عمل نہ کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا اور وزارت ِ مذہبی امور ہرگز ذمہ دار نہ ہو گی۔

مزیدخبریں