امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کرونا وائر س کا شکار ہو گئے 

05:31 PM, 5 May, 2022

واشنگٹن : امریکی وزیرخارنہ انٹونی بلنکن نوول کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں،بوسٹر خوراک لینے کے باوجود بھی ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو چکی ہیں ۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ  بلنکن کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا تھا،لنکن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے ،اور انہوں نے وائرس کے خلاف بوسٹرخوراک بھی لی ہے اس لئے ان میں بہت معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔

پرائس نے کہا کہ امراض کی روک تھام و تدارک کے مراکز اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو برائے طبی خدمات کی مشاورت سے بلنکن گھر میں قرنطینہ کر تے ہو ئے ورچوئل طریقے سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پرائس کے مطابق بلنکن نے کئی روز سے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ذاتی طور پر ملاقات نہیں کی ہے۔بلنکن کو شیڈول کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں چین بارے امریکی حکمت عملی پر خطاب کرنا تھا۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تقریب کے انتظام بارے تبدیلی کی جائے گی یا نہیں۔

مزیدخبریں