سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا راشد وہاں نہیں تھا: شیخ رشید

سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا راشد وہاں نہیں تھا: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا میرا بھتیجا راشد وہاں نہیں تھا،  اگر ن لیگ کے احسن اقبال ،مریم اورنگزیب یا کوئی بھی کہہ دے کہ راشد وہاں تھا تو میں ذمہ دار ہوں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا ہے کہ میں نے مارچ میں ہی کہا تھا کہ ہماری حکومت کو خطرہ ہے۔ان خطرات سے عمران خان بھی باخبر تھے، نواز شریف کی ہونیوالوں ملاقاتوں کا بھی ہم دونوں کو علم تھا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ 15 تاریخ کو فیصل آباد جلسہ میں جا کر گرفتاری دے رہا تھا مگر عمران خان نے منع کر دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ دو ووٹوں کی اکثریت سے حکومت مسلط کی گئی ہے ، سالک اور چیمہ ان سے الگ ہو  جائیں ان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ بی اے پی اور ایم کیو ایم نکل جائیں تو یہ ختم ہوجائیں گے۔

شیخ رشید  نے کہاہے کہ انہیں  سعودی عرب اور یو اے ای سے کچھ نہیں ملا۔ یہ غلام حکومت ہے جو کہا جائے گا یہ وہی کریں گے، موجودہ وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے عمران خان پہلے سے زیادہ بڑا لیڈر بن گیا۔

مصنف کے بارے میں