کوشش کرینگے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں: مفتاح اسماعیل

کوشش کرینگے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ عمران خان کے آئی ایم سے معاہدوں کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے ہونیوالےمعاہدے کے مطابق پیٹرول کی قیمت اس وقت 245 روپے ہونی چاہیے، ہم کوشش کرینگے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔

مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوشش کرینگے پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھیں ۔ عمران خان کی جانب سے جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ  ہم پر نہیں پاکستان پر ڈالا گیا ہے، عوام یہ بوجھ برداشت کرتے ہیں، پیٹرول کی مد میں ہر ماہ 102 ارب روپے نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے، بینکوں سےقرض لیتےہیں تو وہاں شرح سودبڑھ جاتی ہیں ۔


وزیرخزانہ نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں جتناہوسکے سبسڈی دیں گے، ہم کوشش کریں گے پٹرول کی قیمت برقرار رکھیں ، حکومت کو فی لیٹر ڈیزل پر70 روپے نقصان ہورہا ہے، پٹرول پر لیوی اورسیلزٹیکس نہیں لگائیں گے۔وزیرخزانہ نے مزید کہاکہ حکومت اس وقت پٹرول پر30 روپے نقصان کررہی ہے۔

مصنف کے بارے میں