مریم نواز کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان

11:38 AM, 5 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے  نائب صدر مریم نواز کے  عید الفطر کے بعد عوامی جلسوں کا  شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا پہلا عوامی جلسہ 6 مئی کو اٹک میں ہوگا۔جس کے بعد وہ اوکاڑہ جائیں گی، جہاں وہ 8 مئی کو فٹ بال گراؤنڈ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔مریم نواں 15 مئی کو کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

واضح رہے کہ عیدالفطر سے چند روز قبل مریم نواز نے لاہور سے عوامی مہم کا آغاز کیا تھا جب انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں اور خطاب کیا۔

پارٹی قائد نواز شریف کی منظوری سے مسلم لیگ ن نے عید الفطر کے بعد جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں مریم نواز وسمیت  مسلم لیگ(ن) کی سینئر قیادت خطاب کرے گی۔

مزیدخبریں