مہنگا ئی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: فواد چوہدری

11:33 AM, 5 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر  اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ  ملک میں مہنگا ئی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری  نے لکھا کہ ’ یوٹیلٹی اسٹورزعملی طور پر بند ہیں۔ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں۔معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے‘

مزیدخبریں