اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگا ئی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ یوٹیلٹی اسٹورزعملی طور پر بند ہیں۔ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔‘
ملک میں مہنگائ کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئ، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں۔معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے‘