کراچی:کراچی میں سمندر میں دو افراد ڈوب گئے ، ایک نوجوان کی لاش نکا ل لی گئی جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جا ری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سمندر پر پکنک منانے کی غرض سے آنیوالے دو نوجوان ڈوب گئے ۔ کئی گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد فلاحی اداروں کے غوطہ خوروں نےشہزاد سونو نامی لڑکے کی لاش نکال لی جبکہ ڈوبنے والے دوسرے لڑکے دانیال کی تلاش میں غوطہ خوروں کو کامیابی نہ مل سکی، رات اندھیر ے کی وجہ سے غوطہ خوروں نے امدادی کام روک دیا تھا۔ ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کا تعلق پپری سے ہے، شہزاد سونو دو بھائیوں میں بڑا اور کباڑ کا کام کرتا تھا۔ ڈوبنے والے دوسرے لڑکے کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ڈوبنے والے نوجواں کے لواحقین نے انتظامیہ اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ بدھ کی دوپہر دونوں لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع انتظامیہ اور پولیس کو دی مگر کسی نے مدد نہیں کی۔