ایلون مسک نے ٹویٹر کا مفت استعمال ختم کرنے کا اشارہ دیدیا

07:29 AM, 5 May, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مفت استعمال کو جزوی طور پر ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹوئٹر کو خریدنے والے  ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمرشل اور آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس استعمال کرنے کے لیے معمولی فیس وصول کی جا سکتی ہے۔تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے نئے مالک نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ عام افراد کے لیے ہمیشہ مفت رہے گی۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر خریدنے کے بعد کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کچھ نئی خصوصیات کے ساتھ آگے لے جانا چاہتے ہیں جن میں الگورتھم کو اوپن سروس بنانا اور انسانوں کی تصدیق کرنا شامل ہے۔

واضح رہے دنیا کی امیر ترین شخصیت  اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا، خلائی کمپنی اسپیس ایکس جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پے پال کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر کو گزشتہ ماہ دنیا کی بڑی ڈیل کرتے ہوئے 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

مزیدخبریں