واشنگٹن: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مفت استعمال کو جزوی طور پر ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمرشل اور آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس استعمال کرنے کے لیے معمولی فیس وصول کی جا سکتی ہے۔تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے نئے مالک نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ عام افراد کے لیے ہمیشہ مفت رہے گی۔
Twitter will always be free for casual users, but maybe a slight cost for commercial/government users
— Elon Musk (@elonmusk) May 3, 2022
ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر خریدنے کے بعد کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کچھ نئی خصوصیات کے ساتھ آگے لے جانا چاہتے ہیں جن میں الگورتھم کو اوپن سروس بنانا اور انسانوں کی تصدیق کرنا شامل ہے۔
واضح رہے دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا، خلائی کمپنی اسپیس ایکس جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پے پال کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر کو گزشتہ ماہ دنیا کی بڑی ڈیل کرتے ہوئے 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔