اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر پی ایس ایکس بورڈ کی چیئرپرسن منتخب

08:33 PM, 5 May, 2021

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بورڈ کی چیئرپرسن منتخب کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر پہلی خاتون ہیں جن کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شمشار اختر کو گزشتہ ماہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بطور آزاد بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ اُن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے متفقہ طور پر انہیں پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب کرنے کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس عہدے پر کسی خاتون کی تقرری کی گئی ہے۔ پاکستان کی مالی  مارکیٹ میں ڈاکٹر شمشاد اختر نمایاں حیثیت رکھتی ہیں جبکہ وہ تین سال بطور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔

مزیدخبریں