کوہستان، میت لے کر جانیوالی ایمبولینس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق

08:23 PM, 5 May, 2021

پشاور: لوئر کوہستان میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں میت لے جانے والی ایمبولینس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم اس سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بغیر کسی سہارے کے گہری کھائی میں اتر کر لاشوں کو ایمبیولینس سے نکالا۔

ذرائع کے مطابق ایمبولینس سوات سے میت لے کر کندیا کے علاقے میں جا رہی تھی کہ اچانک کیرو کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ایمبولینس میں ڈرائیور سمیت 8 افراد سوار تھے۔

دوسرا حادثہ کیال کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک کار ایکسیڈنٹ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو کھائی نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں