بھارت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پھر مدد کی پیشکش کی ہے، شاہ محمودقریشی

06:13 PM, 5 May, 2021

اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے،کشمیریوں کو ادویات، ویکسین اور اسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تمام جماعتوں نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔

 شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر بہت شدت اختیار کر رہی ہے، وزیر اعظم کی ترقی پذیر ممالک کے لیے 'ڈیٹ ریلیف' کی تجویز کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں