ریاض،سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اورسعودی آرمڈفورسزکے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں افغان امن عمل،دفاع اورسلامتی اورفوجی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرےگا، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی تعاون، امن و استحکام بہتر بنانےکے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔