سری نگر،چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کر گئے۔ محمد اشرف صحرائی مقبوضہ جموں اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
حریت رہنما غلام مصطفی صفی کے مطابق محمد اشرف صحرائی 5 اگست 2019 کے بعد سے جیل میں تھے، سانس کی زیادہ تکلیف کے باعث انہیں مقبوضہ جموں کے اسپتال داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
قابض بھارتی فورسز نے 80 سالہ بزرگ حریت رہنما کو 2019 میں پبلک سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔
غلام محمد صفی کے مطابق محمد اشرف صحرائی کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔
اشرف صحرائی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین تحریک حریت کی سری نگر میں تدفین کی اجازت نہیں دی جا رہی، امکان ہے کہ اشرف صحرائی کو کپواڑہ میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔