کورونا سے باپ کی موت پر دلبرداشتہ بیٹی نے جلتی چتا میں چھلانگ لگا دی

04:34 PM, 5 May, 2021

نئی دہلی ،بھارت میں کورونا سے باپ کی موت پر دلبرداشتہ بیٹی جلتی چتا میں کود گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں دمودرداس نامی شخص کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔ دمودرداس کی آخری رسومات اداکی جارہی تھیں کہ 34 سالہ گیتا نے باپ کی موت پر دلبرداشتہ ہوکر جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیتا کو جلتی چتا سے باہر نکالا گیا لیکن وہ بری طرح جھلس چکی تھی ۔رپورٹس کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا جسم 70 فی صد تک جھلس چکا ہے اور اس کی حالت نازک ہے ۔ 

مزیدخبریں