سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی کے چار اہلکار شہید

سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی کے چار اہلکار شہید

راولپنڈی : پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی پارٹی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ ، ایف سی کے چار اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر کیا ، حملے کے دوران ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے ، ایف سی نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار نور زمان ، سپاہی شکیل عباسی ، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔