دوہا : قطر میں سخت قوانین اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب پاکستانی پرائیوٹ سکول مالی مشکلات کا شکار ہونے لگے ہیں ۔
ودہا میں 25 سال سے تعلیمی خدمات انجام دینے والا پاکستانی پرائیوٹ سکول برائٹ فیوچر کو انتظامیہ نے 17 جون کے بعد سکول کو بند کرنے کا فیصلہ کرلی گیا ۔
سکول انتظامیہ نے سکول کی بندش کے حوالے سے زیر تعلیم بچوں کے والدین کو آگاہ کردیا ہے ۔برائٹ فیوچر سکول میں 12 سو طلبا زیر تعلیم تھے۔
سکول گزشتہ تین سال سے مالی مشکلات کا شکار تھا، سکول کی بندش کے سبب 12 سو طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے نئے سکولوں میں داخلہ ملنا انتہائی مشکل ہے۔
سکول انتظامیہ کے مطابق انہوں نے سکول کو بندش سے بچانے کیلئے بہت کوشش کی لیکن قطر محکمہ تعلیم کی جانب سے مالی معاونت کے حوالے سے کسی قسم کا حوصلہ افزا جواب نہیں ملا۔