سنگدل باپ نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کرموت کے گھاٹ اتار دیا

01:03 PM, 5 May, 2021

 شیخوپورہ کے نواحی علاقہ بھکھی میں افسوس ناک واقعہ ،   بیوی کےمبینہ   بد چلنی  کے شعبے میں سنگدل باپ نے 4 بچوں کو  نہر میں پھینک کرموت کے گھاٹ اتار دیا  ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تھانہ بھکھی پولیس نےملزم سنگدل باپ کو اپنی تحویل میں لیکر  قتل  کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی  پر بد چلنی کا الزام عائد کیا ہےاور  کہا ہے کہ ملزم کی بیوی  نے  میرے ہم زلف سے مبینہ  ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے کئی بار منع کرنے باوجود  منع  کرنے پر گھر میں جھگڑا ہو کے رویہ کی وجہ سے مشتعل ہو کر بچوں کو نہر میں پھینک دیا ہے ۔

نہر میں اس وقت پانی کا شدید پریشر ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ چاروں بچوں کی لاشیں کسی دور دراز کے علاقہ میں پہنچ گئی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم محسن نے بتایا ہے کہ وہ ضلع فیصل آباد تھانہ کھڑیانوالہ کے گاؤں چک نمبر 74 آر بی بنڈالہ کا رہائشی ہے اس کی شادی شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے محلہ گورونانک پورہ میں ایک شخص عبدالقیوم کی بیٹی مصباح سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں 4 بچے ہوئے۔

اس نے الزام لگایا کہ میری بیوی نے بعداذاں اپنے بہنوئی اور میرے ہم زلف ریاض کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لیے جس سے میں نے اسے کئی بار منع بی کیا وہ دونوں موبائل فون پر کالیں اور میسج کرتے تھے میرے منع کرنے پر گھر میں جھگڑا ہو جاتا 23 اپریل 2021ء کو 8 بجے رات میں اپنے بچوں 7 سالہ ذوالقرنین 4 سالہ حوریہ 2 سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ کو غصہ کے عالم میں شیخوپورہ روڈ پر نہر بھکھی کے پل پر لایا اور ان کو نہر میں پھینک دی۔

ا ذرائع کے مطابق ڈی پی او غلام مبشر میکن نے اس کیس کی تفتیش کے لیے ایڈیشنل ایس پی صدر اور ڈی ایس پی اینٹی آرگنائز کرائم سیل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ،اور بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کے غوطہ خور بھکھی نہر میں بچوں کی لاشیں کو تلاش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی لاش مل سکی۔

مزیدخبریں