خوشاب: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لیے دنگل سج گیا ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ٹوٹل 8 امیدوار اس الیکشن میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔ پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے تاکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
ووٹنگ کے لیے 229 پولنگ سٹیشنز اور 666 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 43 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
حلقے میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیڈیز پولیس کی 450 اہلکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔