چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر اسلام آباد سے اغوا ڈیڑھ ماہ گزر گیا انتظار میں ماں کی آنکھیں پتھرا گئیں پولیس سمیت دیگر ادارے بچی کی تلاش میں مدد نہ کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ محلہ حاجی آباد سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر اسلام آباد سے اغوا ہوگئی ڈیڑھ مہینہ گزر جانے کے باوجود 13 سالہ اقصیٰ بی بی کا کچھ پتہ نہ چل سکا غمزدہ والدہ کی بچی کے انتظار میں آنکھیں پتھرا گئیں۔
مغویہ اقصیٰ بی بی کی والدہ خالدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی جی ایٹ اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ تھی جو مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی بہت تلاش کیا ۔
پولیس سمیت دیگر اداروں سے مدد مانگی مگر کسی نے مدد نہیں کی جس سے شدید مایوسی ہوئی متاثرہ خاندان نے وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ 13 سالہ اقصیٰ بی بی کے مبینہ اغوا پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی تلاش میں مدد کی جائے اور اغوا کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان اس گہرے صدمے سے نجات حاصل کرسکے۔