لاہور: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 119 مریض اس دنیا سے کوچ کر گئے جبکہ مزید 4 ہزار 113 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.17 فیصد رہی۔
حیدر آباد میں شرح بڑھنے پر مزید 19 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔
پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنٰی حاصل ہوگا جبکہ سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔