کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون اور 12سالہ لڑکاشہید 

07:13 PM, 5 May, 2019

راولپنڈی : کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گرم چشمہ اور کوٹ کو ٹیر ا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون اور 12سالہ لڑکاشہید  ۔  

ترجمان پاک کے مطابق ، بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول کی کیخلاف ورزی کرتے ہوئےبلااشتعال فائرنگ کرکے  سول آبادی کو نشانہ بنایا ، گرم چشمہ،کوٹ کو ٹیرا سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی  جس کے نتیجے میں ایک  خاتون اور 12سال کا لڑکاشہید  ہو گئے۔ شہیدخاتون کی شناخت 45سا لہ نسرین بی بی جبکہ  12سال لڑکے کی شناخت محمدزاہد کے نام سےہوئی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کاموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا جبکہ ایل او سی پرفائرنگ کاسلسلہ وقفے وقفے  ابھی بھی  جاری ہے۔ 

مزیدخبریں