لاہور :اداکار منیب بٹ اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے ۔اس دوران وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔شادی کے بعد وہ پہلی مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی روانگی کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔